Mar ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • کشمیر میں کار بم کا دھماکہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے ایک قافلے کے قریب کار بم کا دھماکہ ہوا ہے۔

  میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے بانی ہال علاقے میں اس وقت کار بم کا دھماکہ ہوا جب کچھ دور پر سی آرپی ایف کا قافلہ گذر رہا تھا- دھماکے سے کار کے پڑخچے اڑ گئے-

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو کوئی چوٹ آئی ہے-

یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح ساڑھے دس بجے ہوا- یہ کار بم دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب گذشتہ چودہ فروری کو پلوامہ میں دہشت گرد گروہ جیش محمد کے حملے میں پچاس سے زائد ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے-

اس حملے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے مابین کشیدگی میں شدت پیدا ہو گئی تھی-

ٹیگس