May ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر اعظم کے نام ایران کے صدر کا تہنیتی پیغام

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے عام انتخابات میں اس ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی کی کامیابی پر انھیں مبارک باد پیش کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور خود نریندر مودی کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ تہران اور نئی دہلی کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
ہندوستان کی پانچ سو تینتالیس میں سے پانچ سو بیالس سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں بی جے پی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ حکومت بنانے کے لئے دو سو بہتر نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ انتخابات چھے ہفتوں کے دوران سات مرحلوں میں منعقد ہوئے جبکہ تئیس مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوئی۔

 

ٹیگس