Jun ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں مسافربس کو حادثہ42 ہلاک

ہندوستانی میڈیا کے مطابق حادثہ کولو ضلع میں بنجار کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک پرائیویٹ بس گہری کھائی میں جاگری، بس میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جبکہ بعض مسافر بس کی چھت پر بھی سفر کر رہے تھے۔

ہندوستان کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے کم ازکم 42 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ تاہم کولو کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں سوار مسافروں میں سے کم ازکم 35 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 35 کے قریب زخمیوں کو ریسکیو کرکے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں میں ایک درجن سے زائد خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں، شدید زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

ہندوستان کے صدر اور وزیراعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں بھیانک بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔

ٹیگس