Aug ۰۴, ۲۰۱۹ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں کشیدہ اور غیر یقینی کی صورتحال

ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر میں کشیدہ اور غیر یقینی کی صورتحال کے درمیان ہندوستانی وزیرداخلہ نے اعلی سیکورٹی حکام کے ساتھ میٹنگ کی ہے جبکہ جموں کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے ریاست کی سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے

ہندوستانی وزیرداخلہ امت شاہ نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال ، داخلہ سکریٹری  اور دیگراعلی سیکورٹی عہدیداروں کے ساتھ کشمیر معاملے پر اتوار کو نئی دہلی میں ایک میٹنگ کی - ہندوستانی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران امرناتھ رتھ یاترا کے راستے میں مبینہ طور پر دہشت گردانہ حملوں کے خطروں کے پیش نظر جموں کشمیرمیں سیکورٹی سے متعلق معاملات کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیا گیا - دوسری جانب ریاست جموں کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے وادی کی کشیدہ صورتحال پر ہند نواز جماعتوں کی اپنی رہائشگاہ پر میٹنگ بلائی - ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق اس سے قبل انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے کشمیر پر کوئی آفت آگئی ہے جو یہاں سے سب کو چلے جانے کوکہہ دیا گیاہے - انہوں نے مرکزی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرمرکز نے کشمیر مخالف کوئی قدم اٹھایا تو اس کے خطرناک نتائج برآمدہوں گے - انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہمیں بتائے کہ وہ یہاں کیا کرنے والی ہے - دوسری جانب حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ کسی کو بھی کشمیریوں کا حق نہیں چھیننے دیں گے -

ٹیگس