Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • قطر پر اسرائیل کی جارحیت کے بعد پاکستان کا سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر پر صیہونی جارحیت پر الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست پیش کریں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر غیرقانونی اور بلاوجہ جارحیت کے معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے قطر کی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کی حیثیت سے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اس موضوع کو پیش کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن و سلامتی کی جانب تل ابیب کی بے توجہی کی علامت قرار دیا تھا۔ شفقت علی خان نے کہا کہ صیہونی حکومت کو حاصل استثنا قابل برداشت نہیں ہے۔
منگل کی رات کو بھی پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان قطر کے شانہ بشانہ ڈٹا رہے گا۔

ٹیگس