Aug ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں شدید بارشوں، سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: اگرچہ جموں وکشمیر محکمہ فلڈ کنٹرول نے بتایا ہے کہ توی، چناب، بسنتر اور راوی سمیت بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے لیکن نشیبی علاقوں میں حالات اب بھی بحرانی ہیں۔ جموں کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ درجنوں سڑکیں اور پل سیلاب سے بہہ گئے اور زمین کھسکنے کے واقعات نے وسیع تباہی مچائی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق تقریبا پچاس دیہی بستیوں سے اب بھی رابطہ منقطع ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جموں کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد پینتالیس سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ بہت سے لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ 

ٹیگس