Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی؛ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام قطر کا مراسلہ

قطر نے صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انتہائی خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی قنا کے مطابق قطر کی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئر مین کے نام الگ الگ مراسلے ارسال کئے ہیں جن میں دوحا پر صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت اور حماس کے پولٹ بیورو کے اراکین کے رہائشی ٹھکانوں پر حملے کا فوری نوٹس لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت قطر کا یہ مراسلہ اقوام متحدہ میں قطر کی مستقل مندوب علیا احمد بن سیف آل ثانی نے یو این سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئر مین کو پیش کیا۔
قطر نے ان مراسلوں میں اسرائیلی حکومت کی فضائی جارحیت کو سبھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور قطری شہریوں کی سلامتی خطرے میں ڈالنے والا انتہائی خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے قطر کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوحا اس جارحیت کے جواب کے حق کو اپنے لئے محفوظ سمجھتا ہے۔ 

ٹیگس