جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم
Aug ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
ہندوستان کے صدر نے ایک صدارتی فرمان جاری کرکے جموں کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے
ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے پیر کو آئین کے آرٹیکل تین سو ستر کو خم کرنے کے آرڈیننس پردستخط کردئے ہیں اور صدارتی فرمان کے بعد اب آرٹیکل تین سو ستر کی جگہ جموں کشمیر آرڈیننس دو ہزار انیس نافذ ہوگا ۔ راجیہ سبھا میں شور ہنگام کے بیچ ہندوستان کے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جموں کشمیر سے آرٹیکل تین سوس ستر ہٹانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا آرٹیکل تین سو سترکی اب صرف ایک شق ہی باقی ہے جبکہ باقی شقوں کو ختم کردیا گیا ہےبتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پیر کی صبح ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا ۔