Aug ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • جموں کشمیرکی تقسیم کا بل راجیہ سبھا میں پیش

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے پیر کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کی تقسیم نو کا بل پیش کردیا ہے۔

بل پیش کرتے ہوئے ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا جائے گا لیکن اس کی قانون ساز اسمبلی نہیں ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر مرکز کے زیرانتظام ریاست ہوگی اور اس کی اپنی قانون ساز اسمبلی بھی ہوگی ۔بل پیش کئے جانے پر حزب اختلاف کی جماعتوں، کانگریس پارٹی ، ترنمول کانگریس پارٹی، سماج وادی پارٹی ، راشٹریہ جنتاد ل اور پی ڈی پی کے اراکین نے زبرست ہنگامہ کیا ۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین نے ایوان کے بیچ میں آکے نعرے بازی شروع کردی۔حزب اختلاف کی جماعتوں کے شور وغل اور ہنگامے کے درمیان ایوان میں صوتی ووٹوں سے بل کو بحث کے لئے منظور کرلیا گیا۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بل پر اعتراض کرتے ہوئے حزب اختلاف کے اراکین غلام نبی کی آزاد کی قیادت میں چیئر مین کی کرسی کے پاس بیٹھ گئے ۔ پی ڈی پی کے رکن میر محمد فیاض نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنا کرتا پھاڑ لیا ۔

ٹیگس