کشمیر کو مناسب وقت پر مکمل ریاست بنایا جائے گا: نریندر مودی
ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو مناسب وقت پر مکمل ریاست بنایا جائے گا۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے مسئلہ پر کل رات ہندوستانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 ہٹانے کے ساتھ ہی ابھی کچھ وقت کے لئے جموں وکشمیر کو سیدھے مرکز کے زیر انتظام رکھنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔
نریندر مودی نے واضح کیا کہ لداخ کو الگ کرنے کے بعد بننے والے مرکز کے زیرانتظام جموں وکشمیر میں کچھ وقت کے لئے مرکز کی حکومت جاری رہے گی لیکن مناسب وقت آنے پر اسے مکمل ریاست کا درجہ دے دیا جائے گا جبکہ لداخ مرکز کے زیرانتظام ریاست رہے گا۔
ہندوستان کے وزیراعظم نے آرٹیکل 370 سے جموں وکشمیر کی آزادی کو ضروری قرار دیتے ہوئے اس پر اعتراض کرنے والوں سے ملک کا مفاد سب سے اوپر رکھنے اور ملک کے جذبات کا احترام کرنے کی درخواست کی۔