Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • دوحا کے پاس جواب دینے کا حق محفوظ ہے؛ صیہونی فضائی جارحیت پر قطر کا ردعمل

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو اپنے عمل کا حساب دینا ہوگا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قطر میں حماس کے دفتر سے متعلق بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، نیتن یاہو کو حساب دینا ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے قطر کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوحا اس جارحیت کے جواب کے حق کو اپنے لئے محفوظ سمجھتا ہے۔ 

ٹیگس