Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیراعظم اور امیر قطر کی ٹیلی فونی گفتگو؛ صیہونی جارحیت پر تشویش کا اظہار

قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کے ایک دن بعد ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات کی اور واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ہندوستان قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے اور سفارت کاری کے ذریعہ مسائل کے حل کی حمایت کرتا ہے۔بدھ کی شام بات چیت میں انہوں نے واضح کیا کہ ہم بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعہ مسائل کے حل اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کی حمایت کرتے ہیں اور ہندوستان دہشت گردی کے خلاف خطے میں امن اور استحکام کے لیے مضبوطی سے کھڑا ہے۔
اس گفتگو میں شیخ تمیم نے قطر اور اس کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہند-قطر اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔

ٹیگس