Sep ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: وزیر اعلی خیبرپختوانخوا کی گرفتاری کا وارنٹ جاری

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلا کو گرفتار کرکے سترہ ستمبر کو پیش کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں آج صوبہ خیبرپختوانخوا کی پی ٹی آئی حکومت کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

 سماعت کے دوران وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے کسی کے بھی پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار اور علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے سترہ ستمبر کو پیش کرنے کا حکم صادر کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشیل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وزیر اعلا خیبرپختوانخوا کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ 

ٹیگس