Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • جموں وکشمیر کی باقاعدہ تقسیم 31 اکتوبر کو

ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر آئندہ 31 اکتوبر کو مرکز کے زیر انتظام دو ریاستوں جموں و کشمیراور لداخ میں تقسیم ہو جائےگی۔

جموں وکشمیر میں اسمبلی ہوگی جبکہ لداخ میں اسمبلی نہیں ہوگی۔ ایکٹ کے مطابق تشکیل شدہ مرکز کے زیر انتظام ریاست لداخ میں کرگل اور لیہہ اضلاع کو شامل کیا جائےگا جبکہ موجودہ ریاست کے دیگر 12ضلع مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر کا حصہ بنیں گے۔

جموں وکشمیر میں اس وقت لوک سبھا کی چھ سیٹیں ہیں۔ تقسیم کے بعد مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیرمیں پانچ اور مرکز کے زیرانتظام ریاست لداخ میں ایک لوک سبھا سیٹ ہوگی۔ دونوں ریاستوں میں اب گورنر کی جگہ لیفٹننٹ گورنر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے جمعہ کو جموں وکشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019 کی منظوری دی تھی۔

 

ٹیگس