Aug ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • کشمیر کے لاکھوں مسلمان نماز عید کی ادائیگی سے محروم

ہندوستان کے سینیئر کانگریسی لیڈر اور سابق کابینی وزیر پی چدمبرم نے جموں و کشمیر سے متعلق آئین کی دفعہ تین سو ستر ختم کئے جانے پر حکومت کے ساتھ ہی حزب اختلاف پر بھی سخت تنقید کی ہے۔

پی چدمبرم نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی ریاست ہونے کی وجہ سے ہی آئین کی دفعہ تین سو ستر کو ختم کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی ستر سال کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی ریاست کے ٹکڑے کرکے اس کو مرکز کے زیر انتظام لیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ مرکزی حکومت کا یہ اقدام کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔
سینیئر کانگریسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبر نے اسی کے ساتھ حزب اختلاف کی جماعتوں پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں بی جے پی کی اکثریت تھی لیکن راجیہ سبھا سے یہ بل پاس نہیں ہونا چاہئے تھا ۔ انھوں نے کہا کہ اگر راجیہ سبھا میں سبھی اپوزیشن جماعتوں نے باہمی تعاون سے اس بل کی مخالفت کی ہوتی تو یہ بل پاس نہیں ہوسکتا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کا یہ رویہ قابل افسوس ہے ۔

ٹیگس