صیہونی حکومت کو لگام دینے کا واحد طریقہ، عالم اسلام کا ہماہنگ اقدام ہے: اسپیکر قالیباف
پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے قطر پر صیہونی حکومت کے حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی بے شرمانہ حرکتوں کے ٹھوس مقابلے کا واحد طریقہ، عالم اسلام کا متحدہ اور ہماہنگ اقدام ہے۔
سحرنیوز/ایران:انہوں نے زور دیکر کہا کہ ایران اپنے قطری اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
اسپیکر قالیباف نے دوحہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملے کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے، خباثت پر مبنی اس جارحیت میں فلسطینی اور قطری شہریوں کی شہادت کی تعزیت پیش کی اور زخمی ہونے والوں کے لیے شفایابی کی دعا کی۔
ڈاکٹر محمد باقرقالیباف نے صیہونی حکومت کی اس مجرمانہ حرکت کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، ریاستی دہشت گردی اور صیہونی حکومت کے انسان دشمن دشمن حقیقت کا عکاس قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ غاصب حکومت مغربی طاقتوں کی واضح حمایت کی آڑ میں، خطے میں تشدد، بحران اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔
اسپیکر قالیباف نے کہا کہ عالم اسلام کو چاہیے کہ متحد اور ہماہنگ جواب دیکر، ایک بار ہمیشہ کے لیے صیہونی حکومت کی جارحیت کو لگام دے۔