Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran

امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت کرنے والے سیاسی کارکن؛ چارلی کرک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور دائیں بازو کے کارکن چارلی کرک کو جمعرات کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وہ یوٹاہ ویلی یونیورسٹی کے پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔
کرک یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک مباحثے میں حصہ لے رہے تھے۔ اس دوران وہ خیمے کے نیچے مائیک تھامے بول رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر گولی چلا دی۔ گولی کرک کی گردن میں لگی۔ گولی لگتے ہی کرک زمین پر گر گئے اور خون بہنے لگا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہاں  ڈاکٹروں نے کرک کو مردہ قرار دے دیا۔

ٹیگس