Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
  • زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی کا اعلان؛ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ سیلاب نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں میں تباہی مچادی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے راتوں رات نمٹنا ممکن نہیں ہے ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں زیر آب چلی گئیں اور فصلیں تباہ ہوگئ ہیں۔ میاں شہباز شریف کی تجویز پر وفاقی کابینہ نے زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی کی منظور دے دی اور کابینہ کے اجلاس کے بعد میاں شہباز شریف نے ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کردینے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ 

ٹیگس