Sep ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • نیپال  کے بعد اب فرانس میں آشوب، پر تشدد مظاہروں کا آغاز

فرانس میں صدر میکرون کے خلاف پر تشدد مظاہرے شروع ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: ہیں فرنس میں لوگ صدر میکرون کے خلاف سڑکوں پر نکل پڑے ہیں ۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ حکومت عوام کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نیپال کے طرز پر مظاہرین نے توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا ہے۔

فرانس میں میکرون حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہرے سوشل میڈيا پر بلاک ایوری تھنگ کی اپیل کے شروع ہوئے اور جگہ جگہ توڑ پھوڑ نیز آتش زنی زور پکڑتی جارہی ہے۔

مختلف شہروں میں مشتعل مظاہرین نے سڑکیں بند کردی ہیں اور کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان باقاعدہ جھڑپیں شروع ہوجانے کی خبر ہے۔پیرس میں مختلف جگہوں پر عوام کو پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرتے دیکھا گیا ہے۔

آخری اطلاع ملنے تک سیکڑوں مظاہرین گرفتار کئے جاچکے تھے لیکن سیکورٹی اہلکار حالات پر قابو پانے میں ناکام ہیں ۔ 

ٹیگس