Sep ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں محرم کے ماتمی جلوسوں پر پابندی، پاکستان کی مذمت

پاکستان نے نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی۔

پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں محرم الحرام کے  ماتمی جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حسینیت کے علمبرداروں نے جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان کے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح ظلم  کرنے والے بھی عبرت کا نشان بنیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی سنت کو زندہ کیا۔ حسینیت کے علمبرداروں نے ہندوستانی جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وادی کشمیرمیں انٹرنیٹ وموبائل سروس معطل رہنےسے لوگ پریشان ہیں اور عوام کوخبروں کی ترسیل اور دیگرمعلومات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وادی کشمیر میں 5اگست سے مواصلاتی نظام ٹھپ ہے اور کرفیو نافذ ہے۔

 

ٹیگس