Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • دشمن کی ہر حرکات پر گہری نظر، دفاع مضبوط: بری فوج کے سربراہ

ایران کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج گوریلا جنگ سمیت کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی توانائی میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: میجر جنرل حاتمی نے کہا کہ ہم دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی حماقت کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے مضبوط عزم اور ارادے کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام تیاریاں کر رکھی ہیں اور عسکری اصولوں کی بنیاد پر فوجی تربیت کا عمل بدستوری جاری ہے۔

ایران کی برسی فوج کے سربراہ نے کہا کہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ہماری فضائیہ نے ساز و سامان اور افرادی قوت کو برقرار رکھتے ہوئے اچھی اور موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس