Dec ۲۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ویزا سہولت روک دی

ہندوستان نے بنگلہ دیش کے دوسرے سب سے بڑے شہر چٹا گانگ میں اپنے ویزا درخواست مرکز پر ویزا خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے

سحرنیوز/ہندوستان  ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان نے یہ فیصلہ ایک نوجوان لیڈر کی موت سے متعلق مظاہروں اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے سفارتی تناؤ کے بعدکیا ہے-

ہندوستانی حکام نے کہا ہے کہ چٹاگانگ میں ہندوستانی معاون ہائی کمیشن کے احاطے کے قریب مظاہرین کے پہنچنے کے بعد ویزا مرکز کو اگلے نوٹس تک بند رکھا جائے گا۔

وزارتِ خارجہ نے اس معطلی کو ’’احتیاطی اقدام‘‘ قرار دیا ہے، جو بنگلہ دیش میں امن و امان کی صورتِ حال معمول پر آنے تک نافذ رہے گا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

چٹا گانگ کے کھلشی علاقے میں ہندوستان مشن کے باہررات بھر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا۔

اس کارروائی میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ اس کے بعد مشن اور ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے اطراف سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

 

اس شورش کی ابتدا شریف عثمان ہادی کی موت سے ہوئی جو گزشتہ برس عوامی لیگ حکومت کے خلاف طلبہ کے زیر قیادت مظاہروں کے اہم لیڈر تھے۔

ہادی کو نامعلوم افراد نے گولی مار دی تھی اور بعد ازاں بارہ دسمبر کو سنگاپور میں علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔ دریں اثنا بنگلہ دیش میں عثمان ہادی کے بعد پھر ایک سیاسی قتل کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

 

مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ بائیس دسمبر کو کھلنا میں انتخابی تشہیر کے دوران سکندر کو دن دہاڑے سر اور گردن میں گولی ماری گئی ہے۔ واقعہ کے بعد سے حملہ آور فرار ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لیے ناقہ بندی کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سکندر کا قتل بھی عثمان ہادی کی طرح ہی کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس