شدید دھند کے باعث پنجاب کی موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند
لاہور : پنجاب کی اہم موٹر ویز شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پنجاب/ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند ہے جس کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔
موٹروے ایم3 لاہور سے درخانہ تک دھند کےباعث بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم11 دھند کی وجہ سے بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند کےباعث بند ہے، موٹر وے ایم5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔
قومی شاہراہ پرسندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی، اوکاڑہ، گیمبر، ساہیوال، چیچہ وطنی اور اقبال نگر میں دھند کی صورتحال ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پرحد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ہے، شہری لین ڈسپلن پرسختی سے عمل، دن کےاوقات میں سفرکو ترجیح دیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دھند میں صبح 10 تا شام 6 بجے تک محفوظ سفری اوقات ہیں، شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں،رہنمائی اورمدد کیلئےہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔