موسمیاتی تبدیلی کے لیے انسانی برتاؤ میں تبدیلی لانا ضروری : نریندر مودی
ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے انسانی برتاؤ میں تبدیلی اور ان کا فطرت سے مربوط ہونا ضروری ہے۔
ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی نے نیویارک میں منعقدہ گلوبل بزنس فورم میں بلومبرگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمائیکل روبینس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سرکاری مشینری کی بجائے انسانی برتاؤ میں تبدیلی لانا اورعوام کو فطرت سے مربوط ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کئی محاذ پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انرجی کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لیے ان کی حکومت نے کئی اقداما ت کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے لیے ہدف متعین کیا ہے کہ مستقبل قریب میں 450 گیگاواٹ انرجی جدیدکاری کی پیداوار کرنا ہے۔ حکومت اس سمت میں قدم اٹھا رہی ہے اور ترغیب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی انرجی ہندوستان کے لیے ایک چیلنج ہے ۔