Nov ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: وکلاء کی ہڑتال عدالتی کام کاج متاثر

پولیس اور وکلاء کے مابین مذاکرات ناکام ہونے کے پیش نظر وکلاء آج بھی ہڑتال پر ہیں۔

آل بار ایسوسی ایشن کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صدر مہاویر شرما نے کہا ہے کہ وکیل جمعہ کو بھی دہلی کی تمام ضلعی عدالتوں میں پیش نہیں ہو ں گے اور عدالتی کاموں کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

مہاویر شرما کا کہنا تھا کہ دہلی کی کسی بھی ضلع عدالت میں جمعہ کو وکیل کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے وکلا سے تحریک کو کامیاب بنانے اور امن و امان قائم رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کے لئے سینئر پولیس حکام کے موجود نہیں رہنے کی وجہ سے کوآرڈی نیشن کمیٹی نے پولیس کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کو منسوخ کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سنیچر کو دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں پارکنگ کے معاملہ پر وکلا اور پولیس اہلکاروں کے مابین جھڑپ ہوگئی تھی جس میں دونوں طرف کے کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس