ہندوستان میں گوگل اور میٹا کو نوٹس
ہندوستان کے مالیاتی جرائم کمیشن (ایف سی سی) نے منی لانڈرنگ اور سٹے بازی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے گوگل اور میٹا کے ایگزیکٹوز کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلب کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گوگل اور میٹا کے سربراہوں کو اکیس جولائی کو نئی دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ہیڈ کوارٹر میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ ای ڈی کی جانب سے جو نوٹس جاری کیا گیا ہے، اس کے مطابق گوگل اور میٹا دونوں کے نمائندوں سے آن لائن سٹے بازی کے اشتہارات کے طریقے سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے کروڑوں روپے کی غیر قانونی کمائی کی گئی ہے۔ گوگل اور میٹا پر الزام ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز کو غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلیے استعمال کر رہے ہیں حالانکہ انڈین حکومت کی جانب سے سرکاری انتباہ دیا گیا تھا کہ وہ کسی بھی شرط کی سرگرمیوں کی تشہیر نہ کریں۔