صیہونی ذرائع ابلاغ: صیہونی فوج کی افرادی قوت کی کمی 10 ہزار تک پہنچ گئی
صیہونی فوج میں افرادی قوت کی کمی 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ صیہونی فوج نے سرکاری طور پر پہلی بار مذکورہ اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ صیہونی فوج میں افرادی قوت کی کمی کا بحران انخلاء کے بحران کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
افرادی قوت کی کمی نے بری افواج اور انجینئرنگ بٹالین کے لیے مسائل پیدا کر دیے ہیں اور اس کمی کی وجہ سے پلاٹون کے کمانڈروں اور ٹیموں میں بحران پیدا ہو گیا ہے۔
صیہونی فوج نے پہلی بار افرادی قوت میں کمی کا اعتراف کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق صیہونی فوج تقریباً 7,500 آپریشنل اہلکاروں اور 2,500 امدادی اہلکاروں کی کمی سے نبرد آزما ہے۔
فوج نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اچھے فوجیوں کو آفیسر سطح کے تربیتی کورس مکمل کرنے پر راضی کرنا مشکل ہے۔ اس خلا کو پر کرنے کے لیے تجربہ کار سارجنٹس کو عارضی پلاٹون کمانڈروں کے عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے۔
ایک اور مسئلہ کمپنی کمانڈروں کے عہدوں کے لیے افرادی قوت کی فراہمی ہے۔
گزشتہ چند مہینوں کے دوران، IDF کو ان عہدوں پر افسران کو تعینات کرنے پر مجبور ہوئے جنہوں نے کمپنی کمانڈ کی ٹریننگ بھی پوری نہیں کی تھی۔