ہندوستان میں مسلمانوں پراثر انداز ہونے والے اقدامات پر او آئی سی کوتشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i359481-ہندوستان_میں_مسلمانوں_پراثر_انداز_ہونے_والے_اقدامات_پر_او_آئی_سی_کوتشویش
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہندوستان میں مسلمانوں پراثر انداز ہونے والے اقدامات پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۴:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں مسلمانوں پراثر انداز ہونے والے اقدامات پر او آئی سی کوتشویش

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہندوستان میں مسلمانوں پراثر انداز ہونے والے اقدامات پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے ہندوستان میں متنازع شہریت قانون اور بابری مسجد کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے او آئی سی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو ہندوستانی شہریت کے قوانین پر تشویش ہے، ہندوستان کی موجودہ صورت حال سے مسلمان اقلیت متاثر ہو رہی ہے، او آئی سی کے متعلقہ عالمی اصول اقلیتوں کےحقوق کی بلا تفریق ضمانت دیتے ہیں اور ان اصولوں کے خلاف مزید اقدامات تناؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔

بیان میں بابری مسجد کیس کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ او آئی سی ہندوستان میں مسلمانوں پر اثر انداز ہونے والے اقدامات پر ںظر رکھے ہوئے ہے اور مودی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہندوستان میں مسلم اقلیتوں اور اسلامی عبادت گاہوں کا تحفظ  یقینی بنایا جائے۔