متنازع قوانین کے خلاف عوامی مظاہرے تیز+ ویڈیوز
پورے ہندوستان میں متنازع قانون سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اترپردیش کے زیادہ تر اضلاع میں حکومت نے انٹرنیٹ بند کر دیئے ہیں جبکہ زیادہ تر جگہوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود سبھی مذہب اور قوم کے افراد حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بدستور شریک ہو رہے ہیں ۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء آج بھی پر امن احتجاج کررہے ہیں۔ اس موقع پر طلباء باربار مرکزی حکومت سے سی اے اے اور این آر سی کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اب طلباء نے این پی آر کے خلاف بھی احتجاج شروع کردیا ہے۔
آج بھی دہلی میں یوپی بھون کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ نمازجمعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ احتجاج میں شامل ہوں گے۔ دہلی پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی پندرہ کمپنیاں تعینات رہیں گی۔ احتجاج کےدوران امن کی اپیل کی جارہی ہے۔ اس تعلق سےمساجد سے بھی امن کی درخواست کرائی جائے گی۔