ہندوستان،علماء بھی نکلے طلبہ کی حمایت میں + ویڈیوز
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i359742-ہندوستان_علماء_بھی_نکلے_طلبہ_کی_حمایت_میں_ویڈیوز
ہندوستان میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran

ہندوستان میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامی کے باہر دھرنے پر بیٹھے طلبہ کی حمایت میں شیعہ علماء اور عمائدین نے مظاہرے کئے۔ 

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دہلی کے مختلف علاقوں میں نکالےگئے احتجاجی جلوسوں میں دوسرے مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

اسی کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سامنے بھی جمعے کو شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این پی کے مخالفین نے اجتماع کیا۔

اسی کے ساتھ ریاست اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، آسام، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک، آندھرا پریش اور کیرالا اور تلنگانہ سمیت پورے ہندوستان میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جمعے کو بڑے بڑے احتجاجی جلوس اوریلیاں نکالی گئیں۔