جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف کشمیر میں ہڑتال
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i360090-جنرل_قاسم_سلیمانی_کی_شہادت_کے_خلاف_کشمیر_میں_ہڑتال
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۳ Asia/Tehran
  • جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف کشمیر میں ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی امریکہ کے ہاتھوں شہادت کے خلاف ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں کل ہفتے کے روز بھی وسطی ضلع بڈگام کے مین مارکیٹ میں تمام دکانیں بطور احتجاج بند رہیں ۔

بڈگام کے علاوہ یونین ٹریٹری لداخ کے ضلع کرگل میں بھی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف ہفتہ کے روزبھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس جمعہ کی رات بغداد میں امریکہ  کی دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہوئے تھے۔