ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اور اموات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i364033-ہندوستان_میں_کورونا_کے_مریضوں_کی_تعداد_اور_اموات_میں_اضافہ
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین اور اموات میں اضافے کی خبر ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  •  ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اور اموات میں اضافہ

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین اور اموات میں اضافے کی خبر ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ بارہ گھنٹے میں کورونا وائرس کے ایک سو اسّی معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد بارہ سو اکیاون ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بتیس ہو چکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی ستائیس ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز رکارڈ کئے گئے ہیں ۔ 
مرکزی حکومت کے اعلان پر سخت ترین ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود، ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔