کشمیر میں فائرنگ، 3 عسکریت پسند جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i364185-کشمیر_میں_فائرنگ_3_عسکریت_پسند_جاں_بحق
ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے 3عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۴:۱۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں فائرنگ، 3 عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے 3عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کشمیر میں کلگام سیکٹر کے من گوری علاقے میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فائرنگ کی آواز سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ گھر میں ابھی بھی دو سے تین عسکریت پسند ہوسکتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے اب تک 3 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے ہیں۔