کشمیرمیں جھڑپ، 5 جاں بحق
Apr ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
وادی کشمیر میں ماہ صیام کا آغاز مسلح تشدد سے ہوا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب مسلح تشدد کی دو الگ الگ وارداتوں میں چار عسکریت پسند اور پولیس کے دعوے کے مطابق عسکریت پسندوں کا ایک حمایتی و ساتھی مارا گیا۔
ان جھڑپوں میں جموں وکشمیر پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔
واضح رہے کہ کشمیر میں کافی عرصے سے لاک ڈاون ہے اور متعدد کشمیری رہنما گرفتاراور نظربند ہیں۔