سی پی رادھا کرشنن کی حلف برداری
ہندوستان میں نئے نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کی تقریب حلف برداری میں سابق نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے بھی شرکت کی۔
سحرنیوز/ہندوستان: سی پی رادھا کرشنن کو صدر مرمو نے ملک کے پندرھویں نائب صدر کا حلف دلایا۔
حلف برداری کی تقریب میں سابق نائب صدر جگدیپ دھنکڑ بھی شریک تھے جن کے استعفے کے بعد ہندوستان میں نائب صدر کا الیکشن ہوا ہے۔
جگدیپ دھنکڑ صحت کی خرابی کی بنیاد پر استعفا دینے کے بعد پہلی بار سامنے آئے ہیں ۔
اس درمیان اپوزیشن رہنماؤں نے بارہا حکومت سے ان کے بارے میں وضاحت طلب کی مگر حکومت خاموش رہی جس کی وجہ سے مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش اور شکوک و شبہات کیا اظہار بھی کیا گیا تھا۔
آج نو منتخب نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کی تقریب حلف برداری میں جگدیپ دھنکڑ کے ساتھ ہی دو دیگر سابق نائب صدور وینکیا نائیڈو اور حامد انصاری نے بھی شرکت کی ۔
سی پی رادھا کرشنن کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزرا کے علاوہ بی جے پی کے سرکرہ رہنما بھی موجود تھے۔ "