کشمیر میں تصادم، 4 جاں بحق
Apr ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والے تصادم میں 4 عسکریت پسند مارے گئے۔
ہندوستانی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع کولگام کے استھل نامی گاوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں اتوار کی شام تلاشی آپریشن شروع کیا اس دوران عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں 4 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
جھڑپ کے دوران ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگیا ہے۔