May ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیرانتظام شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرالہ گنڈ ہندواڑہ  میں کل پیر کی شام مسلح افراد کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔

جائے وقوعہ پر سے ایک معذور کمسن لڑکے کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

سری نگر میں مقیم سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے کرالہ گنڈ ہندواڑہ میں سی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کرلی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ میں ہفتہ کو سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں دو فوجی آفیسروں سمیت 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے اس جھڑپ میں 2 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

ٹیگس