Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم 3 جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے بنڈزو نامی علاقہ میں آج منگل کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 2 عسکریت پسند اور سی آر پی ایف کا ایک اہلکار مارا گیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کشمیر زون پولیس کے اسپکٹر جنرل وجے کمار نے تصادم میں 2 عسکریت پسندوں اور ایک سی آر پی ایف اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع پلوامہ کے بنڈزو نامی علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پلوامہ پولیس، فوج کی 55 آر آر اور سی آر پی ایف نے منگل کی علی الصبح مذکورہ علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر میں رواں ماہ اب تک 30 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے کہ جن میں حزب المجاہدین کے کئی عسکریت پسند بھی شامل تھے۔

ٹیگس