Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: موم بتی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے7 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک

حکومت نے آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے علاقے مودی نگر کے بکھراوا گاؤں میں موم بتی بنانے کی فیکٹری میں کل لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی جن میں سے 7 خواتین ہیں جب کہ تین افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر شدید طور پر جھلس گئے۔

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی آباد میں مودی نگر کے بکھرواں گاوں میں موم بتی کے کارخانہ میں آگ لگنے کے واقعہ میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے کی مالی مدد دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کے کڈالور ضلع میں واقع نیویلی پاور پلانٹ کے بوائلر اسٹیج۔ 2 میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے 4 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس