Dec ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ڈالر کے مقابلے میں ہر دن گرتا روپیہ! ماہرین اقتصاد نے بتائی وجہ

ہندوستان میں تقریبآ ہر دن امریکی ڈالر کے مقابلے میں قومی کرنسی روپیہ میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جہاں اس گراوٹ کو لے کر مودی حکومت الگ-الگ وجوہات بیان کر رہی ہے وہیں اپوزیشن پارٹیاں اس کو ملک کے خراب ہوتے اقتصاد کی نشانی بتا رہی ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ہندوستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔کل یعنی  جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر روپیہ مزید 19 پیسے کی کمی کے ساتھ 89.90 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔ یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب مقامی کرنسی دباؤ کا شکار رہی ہے۔

روپے کا آغاز ہی کمزوری کے ساتھ ہوا اور یہ 13 پیسے گر کر 89.84 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ دن بھر کے دوران روپے نے 89.74 روپے کی بلند ترین اور 89.94 روپے کی کم ترین سطح کو چھوا۔ جمعرات کو بھی روپیہ 8 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 89.71 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

مالیاتی ماہرین کے مطابق روپے کی اس گراوٹ کے پیچھے دو بڑے عوامل کارفرما رہے۔ غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (FPIs) کی جانب سے ہندوستانی شیئر بازاروں سے مسلسل رقم نکالنے کے باعث روپے پر دباؤ بڑھا۔

کمرشل بینکوں کی جانب سے ڈالر کی خریداری میں اضافے نے مقامی کرنسی کو مزید کمزور کیا۔اگرچہ عالمی مارکیٹ میں دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں 'ڈالر انڈیکس' میں کچھ نرمی دیکھی گئی، جس کی وجہ سے روپے کی گراوٹ ایک حد تک محدود رہی۔

ٹیگس