کشمیر کے حوالے سے ترک صدر کے بیان پر ہندوستان کا سخت رد عمل
ہندوستان نے کشمیر کے حوالے سے ترکی کے صدر کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہئے۔
ترومورتی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے کشمیر کے حوالہ سے ترکی کے صدر کے بیان کو پڑھا ہے جو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور ان کی مداخلت ہمارے لئے قطعی طور پر ناقابل قبول ہے اور ترکی کو دوسرے ممالک کی خود مختاری کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہئے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کل ایک بار پھر اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھا یا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کےتحت حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کےامن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر آج تک حل طلب ہے اور ترکی مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت کے ذریعےنکالنے کے حق میں ہے۔