تلنگانہ کے لئے دہلی حکومت کا امدادی پیکج
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i374556-تلنگانہ_کے_لئے_دہلی_حکومت_کا_امدادی_پیکج
دہلی کی ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے لئے پندرہ کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • تلنگانہ کے لئے دہلی حکومت کا امدادی پیکج

دہلی کی ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے لئے پندرہ کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ یہ امداد تلنگانہ حکومت کو سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لئے دی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہلی کی حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں تلنگانہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
یاد رہے کہ ریاست تلنگانہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ اس سیلاب سے شہر حیدرآباد میں بہت ہی وسیع تباہی ہوئی ہے۔
حیدرآباد میں سیلاب سے بہت سے لوگوں کے گھر دکانیں اور گاڑیاں بہہ گئیں اور عوامی اور سرکاری املاک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔