Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • راجیہ سبھا میں کسانوں کی تحریک پر زبردست ہنگامہ

راجیہ سبھا میں آج منگل کو اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے کسانوں کی تحریک کے سلسلے میں زبردست ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے وقفہ صفر اور وقفہ سوالات کے دوران کسانوں کی تحریک کا معاملہ اٹھایا اور اس پر کام ملتوی کرنے کی تجویز کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو کے اجازت نہ دینے پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان واک آؤٹ کر گئے۔ اس کے بعد وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ایوان میں آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ اس موقع پر اسپیکر نے حالات کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم ناکامی پر ایوان کی کارروائی کچھ وقت کیلئے ملتوی کردی ۔

اس سے قبل وقفہ صفر کے دوران ترنمول کانگریس کے سکھیندو شیکھر رائے، راشٹریہ جنتادل کے صدر منوج جھا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ونے وشوم اور کئی ارکان نے کسانوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔

ٹیگس