Feb ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کاروبار بند کے دوران بازاروں میں کام کاج نہیں ہوا

ہندوستان میں جی ایس ٹی اور ای کامرس پالیسی کے خلاف آل انڈیا مرچنٹ کنفیڈریشن کے بھارت ویاپار بند کی بنا پر کاروبار مکمل طور پر بند رہا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جی ایس ٹی اور ای کامرس پالیسی کے خلاف آل انڈیا مرچنٹ کنفیڈریشن کے بھارت ویاپار بند میں تقریباً چالیس ہزار سے زیادہ تجارتی تنظیموں کے آٹھ کروڑ سے زیادہ تاجر شامل ہوئے جس کی وجہ سے بازاروں میں کوئی کام کاج نہیں ہو سکا۔

کنفیڈریشن نے جمعہ کو جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا کہ پورے ملک کے بازاروں میں ویرانی چھائی رہی اور مشرق سے مغرب اور شمال سے لیکر جنوبی ہندوستان تک تمام ریاستوں کے تاجروں نے اپنے کاروبار بند رکھ کر مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں اور جی ایس ٹی کونسل کو سخت پیغام دیا۔

پورے ملک میں تاجر سے تاجر اور تاجر سے صارف تک مکمل کاروبار بند رہا۔

حالانکہ دہلی کی تجارتی تنظیموں نے تجارت بند میں حصہ نہیں لیا۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں تقریباً آٹھ کروڑ تاجروں، ایک کروڑ ٹرانسپورٹروں، تین کروڑ پھیری والوں اور تقریباً پچہتر لاکھ چھوٹی صنعتوں نے اپنا کاروبار بند رکھا۔

ٹیگس