نریندر مودی نے دی ممتا بنرجی کو جیت کی مبارک باد
ہندوستان کی ریاستی انتخابات میں بی جی پی کو زبردست دھچکا لگا ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ممتا بنرجی کو جیت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مل کر کام کرنے کی پیش کی ہے ۔ اسمبلی انتخابات کے مہم کے دوران ممتا بنرجی کے خلاف سخت بیانات دینے کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا کہ بنگال میں ترنمول کانگریس اور ممتابنرجی کی جیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور مرکزی حکومت بنگال کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی اور کورونا پر قابو پانے میں ریاست کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔
مغربی بنگال میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، انہوں نے پارٹی ورکروں کو سڑکوں پر اتر کرجشن منانے سے باز رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں چلے جائیں ۔
بی جے پی نے اس مرتبہ کئی سینئر لیڈروں کو میدان میں اتارا تھا جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ہندوستان میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ایک جانب جہاں بی جے پی کی فتح رک گئی ہے تو وہیں اس کی اصل حریف پارٹی کانگریس کیلئے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ اسی درمیان مغربی بنگال میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کی بے مثال جیت کے بعد سیاسی پنڈتوں کو لگ رہا ہے کہ ایک مرتبہ پھرعلاقائی پارٹیاں اور لیڈران قومی سطح پر مضبوط بن کر ابھریں گے ۔
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس نے 2011 اور 2016 سے بھی بڑی جیت حاصل کی ہے۔