May ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  •   ہندوستان ؛ آکسیجن کی سپلائی میں کمی ؛ سپریم کورٹ کا مرکزی حکومت کو انتباہ

ہندوستان میں کورونا کے طوفان کے دوران آکسیجن کی سپلائی میں کمی کے معاملے پر سپریم کورٹ نےمرکزی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ہمیں سخت فیصلہ لینے پر مجبور نہ کیا جائے-

سپریم کورٹ نے جمعہ کو آکسیجن کی سپلائی میں کمی کے بارے میں دائر کی گئی ایک درخواست پر سماعت کے دوران ہندوستان کی مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ روزانہ دہلی کو سات سو ایم ٹی آکسیجن فراہم کرے اور یہ کام صرف ایک دن نہیں بلکہ ہر روز ہونا چاہئے-

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں سخت فیصلے لینے پر مجبور نہ کرے -

سپریم کورٹ نے خبردار کیا کہ اگر آکسیجن کی سپلائی میں سستی برتی گئی تو وہ متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کرےگی-

ہندوستان میں کورونا کے طوفان کے دوران آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی شدید قلت کی وجہ سے حالات انتہائی سنگین بنے ہوئے ہیں اور لوگ سڑکوں پر دم توڑ رہے ہیں ۔

کورونا طوفان کے دوران پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید چار لاکھ چودہ ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس عرصے میں تقریبا ہزار افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے ہیں -

اس درمیان کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے ملک میں کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے اور حکومت کے لئے اس سے نمٹنا مشکل ہو رہا ہے لہذا حالات پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر کل جماعتی اجلاس بلانا چاہئے-

 

ٹیگس