Dec ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی فوج کی گولہ باری

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سعودی فوج نے یمن کے سرحدی قصبوں اور دیہاتوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی فوج نے صوبہ صعدہ کے آل ثابت ضلع میں واقع کئی قصبوں پر شدید گولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یمن پر سعودی فوج کے حملوں میں جو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، عام شہری اور ان کے اثاثے نشانہ بن رہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صوبہ صعدہ پر سعودی فوج کے حملے اب روزانہ کیے جا رہے ہیں جس سے یمنی شہریوں کی جان بری طرح خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس