Dec ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ عراقچی اور روسی وزیر خارجہ لاوروف کی ملاقات طے

سید عباس عراقچی کے باضابطہ دورہ ماسکو اور سرگئی لاوروف سے ان کی ملاقات کے بارے میں روس کی وزارت خارجہ نے رسمی بیان جاری کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ سید عباس عراقچی اور سرگئی لاوروف بین الاقوامی معاملات من جملہ ایران کے ایٹمی پروگرام اور خطے کے مسائل کا بغور جائزہ لیں گے۔

اس بیان کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ ایران اور روس کے تعلقات پر گفتگو کریں گے جو ستمبر 2025 سے اسٹریٹیجک نوعیت کے ہوگئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس سے قبل روس کی ریانووستی نیوز ایجنسی نے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ سید عباس عراقچی بیلاروس کا دورہ مکمل کرکے ماسکو پہنچیں گے۔

اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ لاوروف کے علاوہ روس کی پارلیمان کے اعلی عہدے داروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹیگس