نو منتخب ایرانی صدر کے نام ہندوستانی وزیراعظم کا تہنیتی پیغام
Jun ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہندوستانی وزیراعظم نے لکھا کہ ہندوستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے میں آپ کے ساتھ کام کروں گا-
ہندوستانی میڈیا نے ایران کے صدارتی الیکشن میں ابراہیم رئیسی کی کامیابی کی خبروں کے ذیل میں لکھا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔