کشمیر میں تصادم میں 2 عسکریت پسند جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i397089-کشمیر_میں_تصادم_میں_2_عسکریت_پسند_جاں_بحق
کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۶:۲۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم میں 2 عسکریت پسند جاں بحق

کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ یار علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے دعوی کیا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پلوامہ کے قصبہ یار راجپورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی مہم شروع کی تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس کے دوران 2 عسکریت پسند مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ گاوں میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔